اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

عوام کے لیے خوشخبری: بجلی مزید سستی ہونے کا امکان، نیپرا کل سماعت کرے گا

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے ایک خوشخبری کی نوید سامنے آئی ہے، کیونکہ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مارچ 2025 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 3 پیسے فی یونٹ کمی متوقع ہے، جب کہ مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 1 روپے فی یونٹ سے زائد کمی کی جا سکتی ہے۔ اس مد میں صارفین کو مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں کی جانب سے نیپرا کو درخواست جمع کرا دی گئی ہے، جس میں کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کی کمی تجویز کی گئی ہے۔

نیپرا ان درخواستوں پر کل سماعت کرے گا۔ دائر درخواست میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں مجموعی طور پر 8 ارب 40 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جس کی فی یونٹ لاگت 9.22 روپے رہی، جبکہ ریفرنس لاگت 9.25 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔

اگر نیپرا نے ان تجاویز کی منظوری دے دی تو عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے ایک بڑا ریلیف مل سکتا ہے، جو موجودہ معاشی حالات میں انتہائی خوش آئند اقدام ہوگا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button