اہم خبریںدنیا

سڈنی بیچ فائرنگ: زخمی حملہ آور نوید اکرم پر 50 الزامات، دہشت گردی کی فرد جرم

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے معروف بونڈی بیچ پر ہونے والے ہولناک فائرنگ واقعے کے زخمی حملہ آور پر آسٹریلین پولیس نے دہشت گردی سمیت 50 سنگین الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تین روز قبل بونڈی ساحل پر دو مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 15 افراد جان سے گئے جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے نے نہ صرف آسٹریلیا بلکہ دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ساجد اکرم کے نام سے ہوئی ہے، جو بھارتی شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا۔ جبکہ اس کا بیٹا نوید اکرم، جو آسٹریلین شہریت رکھتا ہے، بھی فائرنگ کے واقعے میں ملوث پایا گیا اور زخمی حالت میں پولیس کی تحویل میں ہے۔

پولیس کے مطابق ساجد اکرم 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر آسٹریلیا آیا تھا، جبکہ نوید اکرم کی پیدائش آسٹریلیا میں ہوئی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button