اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

عمران خان اکیلا نہیں اسے لانے والے اِس سے بڑے مجرم ہیں ان کا بھی پورا حساب لیا جائے، نواز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کا دعویٰ محض ڈرامہ تھا، کیونکہ اسی دوران عمر ایوب کی اہلیہ الیکشن میں حصہ لے رہی تھیں، جس سے پی ٹی آئی کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔
نومنتخب ارکانِ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں ملک معاشی تباہی سے دوچار ہوا، بدتمیزی اور انتشار کی سیاست فروغ پائی اور ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے دور میں مہنگائی کو 39 فیصد تک لے گئی، جب کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں مہنگائی صرف 3 فیصد تھی۔
نواز شریف نے کہا کہ 2018ء سے 2022ء تک جو تباہی ملک پر نازل ہوئی، اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور اس کا متعارف کردہ نفرت، جھوٹ اور فتنہ پر مبنی سیاسی کلچر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ اسے لانے والے بھی برابر کے ذمہ دار ہیں۔
اپنے خطاب میں انہوں نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو عوام کا جھوٹ اور گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کرنے کا فیصلہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ ترقی، امن اور مثبت سیاست چاہتے ہیں۔
نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت میرٹ پر کام کر رہی ہے، ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں، سڑکیں اور گرین بس سروس فعال ہو رہی ہیں، امن و امان بہتر ہو رہا ہے اور مذہب کی تفریق کے بغیر راشن کارڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید عوامی منصوبے بھی جلد پیش کیے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button