اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

عمران خان کا پیغام پہنچانے پر اگر میں ملزم ہوں تو پھر کل پوری قوم ملزم بنے گی، علیمہ خان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج صرف عمران خان کا پیغام پہنچانے پر انہیں ملزم بنایا جا رہا ہے تو کل پوری قوم ملزم قرار پائے گی۔ کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے موجودہ سیاسی صورت حال اور اپنے خلاف مقدمات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ان پر کسی ہنگامہ آرائی یا پرتشدد کارروائی کا نہیں بلکہ صرف یہ الزام ہے کہ انہوں نے جیل میں قید عمران خان کا پیغام 10 سے 15 صحافیوں اور یوٹیوبرز تک پہنچایا۔ "اگر عمران خان کا پیغام میڈیا نے پوری قوم تک پہنچا دیا تو پھر میڈیا بھی میرے ساتھ ملزم ہوا، تو کیا میڈیا کو بھی میرے ساتھ مقدمے میں شامل کیا جائے گا؟”

انہوں نے کہا کہ یہ سوال عدالت میں اٹھایا گیا ہے کہ میڈیا سے گفتگو کو دہشت گردی کیسے قرار دیا جا سکتا ہے؟ "ہم نے یہ آئینی اور قانونی نکتہ عدالت میں چیلنج کیا ہے۔”

علیمہ خان نے مزید کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی صرف عمران خان کے کیسز پر توجہ دے رہے ہیں، اور جب وہ جیل میں ملاقات یا عدالت میں پیشی کے لیے جاتے ہیں تو ان کے خلاف وارنٹ جاری کر دیے جاتے ہیں۔

"ہمارے خلاف 60 سے 70 مقدمات قائم کیے جا چکے ہیں۔ کبھی راولپنڈی سے، کبھی اسلام آباد سے وارنٹ نکال دیے جاتے ہیں۔ یہ ظلم اور خوف کی فضا ہمیں قبول نہیں، اسے عدالتوں کے ذریعے چیلنج کریں گے۔”

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق دیتا ہے، اور وہ اس حق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button