اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے کی تیاری کی جا رہی ہے، علیمہ خان کا الزام

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) — پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود بانی پی ٹی آئی کو بھی اس متوقع فیصلے کا علم ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت جلد بازی میں کی جا رہی ہے، اور ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ آج بھی مین اسٹریم میڈیا سے بات نہیں کریں گی کیونکہ، ان کے مطابق، کیمروں کے سامنے کچھ "پلانٹڈ افراد” کو بدتمیزی کے لیے بھیجا جا رہا ہے تاکہ ماحول خراب کیا جا سکے۔

علیمہ خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ایسے افراد بدتمیزی کریں گے تو پی ٹی آئی کارکنان اشتعال میں آ سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں گرفتاریاں ہوں گی۔ "دو سال سے میڈیا یہاں موجود ہے، کسی نے بدتمیزی نہیں کی، لیکن اب ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔”

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے اور دیگر کارکنان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، جسے وہ سیاسی دباؤ اور انتقامی کارروائی قرار دیتی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button