اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ڈالر کی قدر میں کمی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس میں 699 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 229 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 476 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 46 ہزار 529 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نمایاں رہا ہے۔

ادھر انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ڈالر 10 پیسے کی کمی کے ساتھ 282 روپے 12 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button