اہم خبریںتازہ تریندنیا

"پہلگام فالس فلیگ: بھارت نے عالمی دباؤ میں آ کر بغیر جنگ کے پاکستان کی کامیابی تسلیم کر لی”

نیویارک/نئی دہلی — پہلگام حملے کو فالس فلیگ قرار دیے جانے کے بعد بھارت کی اندرونی صفوں میں نریندر مودی حکومت کے خلاف شدید تنقید شروع ہو گئی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے حالیہ خصوصی اجلاس میں پاکستان نے بھرپور سفارتی کامیابی حاصل کرتے ہوئے نہ صرف بھارتی الزامات کو رد کیا بلکہ عالمی طاقتوں کی حمایت بھی حاصل کر لی۔

بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والے ایک ویڈیو پیغام میں ممتاز بھارتی تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ ’’آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں پانچوں ویٹو پاورز یعنی امریکا، برطانیہ، فرانس، روس اور چین — سبھی نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی۔

تجزیہ کار نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممالک جن سے بھارت نے اربوں ڈالرز کا اسلحہ خریدا، آج وہی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خاص طور پر فرانس، جس سے بھارت نے رافیل طیارے خریدے، اور امریکا، جس سے عسکری معاہدے کیے گئے، ان سب نے اقوامِ متحدہ میں بھارت کے خلاف مؤقف اختیار کیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جب پاکستان نے مطالبہ کیا کہ ’’ٹی آر ایف‘‘ اور پاکستان کا نام کارروائیوں میں شامل نہ کیا جائے، تو کسی ویٹو پاور نے اعتراض نہیں کیا بلکہ سبھی نے اسے ہٹا دینے پر اتفاق کیا۔

بھارتی تجزیہ کار کے مطابق عالمی سطح پر سعودی عرب، قطر، یورپی یونین، امریکا، کینیڈا، جاپان، روس، چین اور یہاں تک کہ ایران بھی بھارت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی جنگ سے گریز کرے۔ ’’سبھی کہہ رہے ہیں کہ جنگ نہ کرو، لیکن حکومت کی پالیسی صرف خاموش تماشائی بننے کی ہے، جس کا خمیازہ بھارتی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔‘‘

تجزیہ کار نے مودی حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک دوسروں کے سہارے ترقی نہیں کر سکتا۔ ’’اگر جنگ ہوگی تو نقصان عوام کا ہوگا، اور انہیں ہی اس کا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔‘‘

واضح رہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا تھا، اور عالمی برادری کو بھارت کے جنگی عزائم اور پروپیگنڈا کے خطرناک نتائج سے آگاہ کیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button