تازہ ترینسائنس ٹیکنالوجی

جاپان میں دنیا کی پہلی خودکار سمت شناسی کی حامل مسافر فیری کی رونمائی

ٹوکیو: جاپان میں دنیا کی پہلی خودکار سمت شناسی (Semi-Autonomous) کی حامل مسافر فیری کی رونمائی کر دی گئی ہے۔

نیپون فاؤنڈیشن کے مطابق، اولمپیا ڈریم سیٹو فیری شِن اوکایاما بندرگاہ سے ٹونوشو بندرگاہ تک مسافروں کی ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کی جائے گی، اور اس کا جزوی خودکار آپریشن 11 دسمبر سے شروع ہو گیا ہے۔

جاپان کو بڑھتی ہوئی عمر کی آبادی کے مسائل کا سامنا ہے، جس کے باعث مختلف شعبوں میں انسانی عملے کی کمی پیدا ہو گئی ہے، اور خاص طور پر کوسٹل شپنگ انڈسٹری متاثر ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، اس شعبے میں نصف سے زیادہ عملے کی عمر 50 سال سے زائد ہے۔

جاپان میں درجنوں چھوٹے جزائر موجود ہیں، جو ہومشو، ہوکائیڈو، کیوشو اور شِکوکو جیسے بڑے جزائر سے جڑے رہنے کے لیے فیریز پر انحصار کرتے ہیں۔ اس جدید فیری سے نہ صرف مسافروں کی سہولت بڑھے گی بلکہ جزیرہ نما علاقوں میں نقل و حمل کے مسائل میں بھی کمی آئے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button