اہم خبریںتازہ تریندنیالمحہ با لمحہ

شدید برفباری،برطانیہ میں ہنگامی وارننگ جاری

لندن: برطانیہ کے مختلف حصوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے اور محکمۂ موسمیات نے ملک بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری کر دی ہے۔ حکام کے مطابق یہ وارننگ پیر کی شام سے جمعہ تک مؤثر رہے گی، جبکہ بالخصوص بالائی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ادھر ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے شمالی انگلینڈ اور یارکشائر کے لیے ایمبر کولڈ الرٹ جاری کیا ہے، جب کہ ہمبر اور مڈلینڈز میں یلو کولڈ ہیلتھ الرٹ نافذ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے باعث بزرگ افراد، بیماروں اور کمزور طبقے کو خصوصی حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔

خراب موسم کے پیشِ نظر مقامی کونسلوں نے بھی احتیاطی انتظامات تیز کر دیے ہیں۔ سڑکوں پر نمک چھڑکنے اور ہنگامی ٹیموں کو الرٹ رکھنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ہائی ویز اتھارٹی نے ڈرائیوروں کو احتیاط برتنے، رفتار کم رکھنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
موسمی ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز ملک کے کئی حصوں میں سفر اور معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button