اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ملک کے کن علاقوں میں بارش اور برفباری ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جس سے موسم میں مزید سردی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں دھند کا راج رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں آج موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری اور اس کے اطراف میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہونے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، اور کوہستان جیسے علاقوں میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بٹگرام، باجوڑ، مہمند، کرم اور خیبر میں بھی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے، جبکہ کوئٹہ اور پشین میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

سندھ کے علاقے سکھر، روہڑی، شکار پور، کشمور، لاڑکانہ اور موہنجو دڑو میں دھند رہنے کا امکان ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

موسم کے اس بدلاؤ سے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button