اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

کوئی شہری حج سے محروم ہوا تو آپریٹرز کے ساتھ کیا ہوگا؟ حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار کوئی شہری حج سے محروم ہوا تو اس کے ذمہ دار پرائیویٹ حج آپریٹرز کے خلاف نہایت سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اگر آپریٹرز کی کوتاہی کے باعث کوئی عازم سفر حج پر نہ جا سکا تو کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا اور وہ آئندہ حج آپریٹرز کے طور پر کام نہیں کر سکے گی۔ وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ مالی بے ضابطگی کی صورت میں متعلقہ آپریٹر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ 15 دسمبر تک سروسز حاصل نہ کرنے والے آپریٹرز کا بقیہ کوٹہ سرکاری حج اسکیم میں منتقل کر دیا جائے گا۔ سعودی عرب میں حج 2026 کے اخراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے تمام پرائیویٹ حج آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج پیکیج کی 100 فیصد رقم متعلقہ سعودی اکاؤنٹس میں بروقت جمع کرائیں تاکہ عازمین حج کی سہولت یقینی بنائی جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button