اہم خبریںدنیا

شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت، صدر ٹرمپ کا بدلہ لینے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا بدلہ لیا جائے گا اور اگر دوبارہ ایسا کوئی واقعہ پیش آیا تو بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر تدمُر میں امریکی فوجیوں پر فائرنگ کے واقعے پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ داعش کے ہاتھوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی جان جانے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور مستقبل میں کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکہ اپنے فوجیوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button