اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پشاور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: مخصوص نشستوں پر انصاف کی جیت

پشاور – پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2024 کے اعلامیے کو معطل کرتے ہوئے ایک اہم فیصلہ سنا دیا، جسے جمہوری عمل اور انصاف کی جیت قرار دیا جا رہا ہے۔

عدالتِ عالیہ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی نئی تقسیم کرے، اور یہ عمل تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو سننے کے بعد دس دن کے اندر مکمل کیا جائے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ نئے فیصلے تک مخصوص نشستوں پر حلف نہ لیا جائے، تاکہ کوئی فریق ناانصافی کا شکار نہ ہو۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو سُن کر دوبارہ نشستوں کی الاٹمنٹ کرے۔ اس فیصلے سے سیاسی عمل میں شفافیت اور مساوات کو تقویت ملی ہے۔

فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کی تقسیم میں ان کی جماعت کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا تھا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد واضح کیا کہ جب تک کسی امیدوار کی کامیابی کا مکمل نوٹیفکیشن جاری نہ ہو، مخصوص نشستوں کی تقسیم نہیں ہو سکتی۔

یہ فیصلہ خیبرپختونخوا کی سیاسی فضاء میں ایک مثبت پیش رفت ہے، جو اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ ہر جماعت کو اس کی آئینی حیثیت کے مطابق نمائندگی دی جائے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button