کوونٹری کی ہردلعزیز شخصیت و سماجی راہنماراجہ مبارک کیانی کے والد محترم کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئیْ

کوونٹری: (انمول نیوز) پاکستانی، کشمیری کمیونیٹی کی ہردلعزیز سماجی راہنماراجہ مبارک کیانی کے والد محترم سابق ضلع کونسلر راجہ امیر زمان مرحوم کی برسی مسجد نورالسلام ایگل اسٹریٹ میں بڑے احترام سے منائی گئی جسمیں لوگوں کی ایک بہت بری تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر برطانیہ بھر سے آئے ہوئے معززین کی کثیر تعداد کے علاوہ ان کے دیرینہ ساتھی نمبردار چوھدری محمد شریف آف پنور ڈڈیال نے خصوصی طور پر شرکت کی،مسلم ریسورس سینٹر کے جنرل سیکریٹری راجہ علی اصغر نمبل، کونسلر کامران خان، راجہ شیراز کیانی،دیوانِ حضوری کے جانشین صاحبزادہ عرفان احمد شاہ، صاحبزادہ حسیب حسن اورانمول ٹی وٰی کے سی ای او منیر ملک سمیت اہم شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔

تقریب میں مقررین نے مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات پرروشنی ڈالی اور ان کی بلند درجات و مغفرت اور پاکستان اور عالم اسلام میں مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے دعا کی۔

آخر میں حضرت مولانا محمد یوسف نقشبندی نے خصوصی دعا کرائی جسمیں حترم راجہ امیر زمان مرحوم کی آخرت میں بلند درجات و غفرت اور فلسطین، شام، پاکستان سمیت کشمیری بہن بھائیوں کے لیے گڑگڑا کر خصوصی دعا کی اور آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔