پیپلز پارٹی کا آصف زرداری کیلئے نواز شریف جیسی سہولیات کا مطالبہ

لا ہور:(انمول نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف جیسی سہولیات کا مطالبہ کردیا۔

پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے یہ مطالبہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اور کہا کہ حکومت آصف زرداری کو مکمل علاج کی سہولت نہیں دے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق سابق صدر کی حالت ٹھیک نہیں، انہیں دل کا عارضہ اور کمر کے مہروں کا مسئلہ ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت آصف زرداری کو نوازشریف جیسی طبی سہولیات فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مجبور کررہی ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ایسے اقدامات کرے جو وہ نہیں کرنا چاہتی۔

قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی انتخابات ہوں، وہ جمہوریت کے مطابق ہوں۔