پنجاب پولیس کو ن لیگ نے تباہ کیا، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے مریم اور نگزیب کے بیان پرشدید رد عمل دے دیا۔

فیصل جاوید نے کہا کہ مریم اورنگزیب کی یاداشت کمزورہے یا حقائق سے نظریں چرارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیس کو تباہ کرکے نجی فورس بنانے کی ذمہ دار ن لیگ ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں شہبازشریف کی ایماء پرپولیس نے درجنوں افرادقتل کیے۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں پولیس کی بطور ادارہ اصلاح جاری ہے،مریم اورنگزیب نہ چاہیں تو بھی پولیس کی اصلاح ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

فیصل جاویدنے کہا کہ شریف برادران نے اپنے ادوار میں تھانوں کی خریدوفروخت کی شرمناک روایت ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ مریم بی بی عابد باکسرکے الزامات میں اپنی جماعت کا حقیقی چہرہ تلاش کریں۔