پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوں کی چوہدری محمد عارف اقبال کے بہنوئی کی تعزیت کے لئے ان کے گھر آمد

چکوال: (انمول نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ جاوید اقبال (وزیر مملکت آزاد کشمیر)، راجہ محمد ظریف سینئر وائس پریذیڈنٹ (برطانیہ) اور راجہ علی اصغر نمبل پریذیڈنٹ کوونٹری چوہدری محمد عارف اقبال (پریذیڈنٹ برمنگھم) کے بہنوئی کی تعزیت کے لئے ان کے گھر تشریف لے گئے اور فاتحہ خوانی کی۔

یاد رھے کہ چوہدری محمد عارف اقبال کے بہنوئی چوہدری جمیل احمد پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور علاقے کی ایک مقبول سماجی شخصیت تھی۔

نمائیندہ انمول ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر کی ھر دلعزیز شخصیت و وزیر مملکت راجہ جاوید اقبال صاحب نے چوہدری جمیل احمد کی اچانک وفات پر اظہار تعزیت کرتے ھوئے کہا کہ مرحوم نیک سیرت شیریں زباں ملنسار اور اعلی اخلاق کی حامل شخصیت تھے موت کا وقت مقرر ھے ھر کسی نے اس کا ذائقہ لینا ھے مگر چند ایسی شخصیات ھوتی ھیں جن کے بچھڑنے کا دکھ و غم ان کے چاھنے والوں کی زندگی کا حصہ بن جاتا ھے۔

بچھڑا اس انداز سے کہ رُت ہی بدل گئی —-اک شخص پورے شہر کو ویراں کر گیا


اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔

راجہ محمد ظریف نے اظہار افسوس کرتے ھوئے کہا کہ مرحوم چوہدری جمیل احمد پیار و محبت کا پیکر تھے ھر کسی کے ساتھ وسعت قلبی سے ملتے اور ایسے محسوس ھوتا تھا کہ مرحوم ایک عرصہ سے ھمارے شناسائی ھے۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے

راجہ علی اصغر نمبل نے افسوس کرتے ھوئے کہا کہ ھر کسی نے اس دنیا کو چھوڑنا ھے مگر ایسی شخصیت کا ھم سے جُدا ھونا ایک بہت بڑا سانحہ ھے ایسی ھر دلعزیز شخصیت جو ھر ایک سے خندہ پیشانی سے ملے اور ھر کسی کے کام آئے آج کے دور میں ناپید ھوتے جا رھے ھیں۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔