پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورۂ سری لنکا منسوخ

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

سری لنکا میں دہشتگرد کے حالیہ واقعات کے باعث پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ کردیا گیا۔ سری لنکن بورڈ نے میزبانی سے معذرت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ صورتحال کرکٹ کیلئے سازگار نہیں ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کو 30 اپریل کو سری لنکا روانہ ہونا تھا، جہاں 2  چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز کھیلنا تھے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ سری لنکن بورڈ نے دورے کی منسوخی سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا۔