وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر انتقال کر گئے، خاندانی ذرائع کے مطابق آج علی الصبح سردار علی محمد مہر کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تھی۔

خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سردار علی محمد مہر کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث خان پور مہر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔

مرحوم سردار علی محمد مہر این اے 205 گھوٹکی 2 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھےاور وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں نارکوٹکس کنٹرول کے وزیر تھے۔

پرویز مشرف کے دور حکومت میں سردار علی محمد مہر 2002ء سے 2004ء تک وزیر اعلیٰ سندھ بھی رہے ہیں۔


بارہ جنوری سال 1967 کو پیدا ہونے والے سردار علی محمد مہر کی عمر 52 سال تھی۔ وہ کافی عرصہ سے جگر کے عارضے میں بھی مبتلا تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق علی محمد مہر کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 سے آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

leave a reply