منی لانڈرنگ کے کیس انجام کو پہنچنے والے ہیں۔وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب صمصام بخاری

لاھور(انمول نیوز) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے کیس انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

صمصام بخاری نے کہا ہے کہ عہدوں سےدستبرداری سوالیہ نشان چھوڑ رہی ہے ،شہبازشریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے علیحدگی معنی خیز ہے۔

اُنہوں نے سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کی حقیقت کھل کرسامنےآرہی ہے پہلے ہی کہا تھا مسئلہ بیماری نہیں کچھ اور ہے ۔

صمصام بخاری نے کہا ہے کہ سیاسی مقاصد کیلئےحقائق گڈ مڈ کیے جا رہے ہیں۔