مقبوضہ کشمیر کو جیل بنے 70 روز ہو گئے، نہ کوئی رابطے کا ذریعہ ہے، نہ کوئی مواصلاتی نظام

مقبوضہ کشمیر کو جیل بنے 70 روز ہو گئے، پوری وادی میں 70 دن سے مسلسل کرفیو نافذ ہے جبکہ بھارتی لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں پر زندگی بہت ہی مشکل ہو گئی۔

دنیا کی سب سےبڑی انسانی جیل میں کشمیری 70 روز سے بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔

مقبوضہ وادی میں نہ کوئی رابطے کا ذریعہ ہے، نہ کوئی مواصلاتی نظام دستیاب ہے۔

قابض انتظامیہ نے 70 دنوں سے مظلوم کشمیریوں کی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے۔

سری نگر سمیت کئی علاقوں میں بھارتی پابندیوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج بھی جاری رکھا ہے۔

بھارتی فوج کی مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں