مظفر گڑھ ،40 ہزار لیٹر پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا

مظفر گڑھ میں تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر بے قابو ہوکر الٹ گیا، الٹنے والے ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پٹرول بھی موجود ہے۔

مظفرگڑھ میں قصبہ گجرات روڈ پر چوک قریشی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پٹرول موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر سے پیٹرول کی لیکیج بھی جاری ہے،ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے علاقے کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے ،جبکہ آئل ٹینکر کو سیدھا کرنے کے لئے امدادی ٹیمیں بھی طلب کرلی گئی ہیں۔