مسلم لیگی قائدین برطانیہ کاسانحہ تیز گام واقعے پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

برمنگھم:(انمول نیوز) مسلم لیگی قائدین نے رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

راجہ جاوید اقبال (خصوصی مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر)

تفصیلات کے مطا بق راجہ جاوید اقبال نے تیزگام ایکسپریس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے۔
راجہ جاوید اقبال نے مزید کہا کہ حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

صاحبزادہ فاروق احمد قادری (مذہبی اور سیاسی رہنما برطانیہ)

مذہبی اور سیاسی رہنما برطانیہ صاحبزادہ فاروق احمد قادری نے ٹرین حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا۔

راجہ علی اصغر نمبل کاکہنا ہے کہ تیزگام سانحےکی خبردلخراش ہے، سانحےکی فوری تحقیقات اوراحتساب یقینی بنایاجائے،  وزیرریلوے شیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا وزیرریلوے نے متاثرین کوالزام دےکرنئی پستی کا مظاہرہ کیا، ان کے دور میں سب سے زیادہ ٹرین حادثوں کا ریکارڈ ہے۔

وا ضح رہے کہ آج صبح صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 62 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔