متحدہ عرب امارات:جموں وکشمیرتنازعہ پرفریقوں کوتحمل سےکام لینے کا مطالبہ

متحدہ عرب امارات (انمول نیوز) وزیرخارجہ ڈاکٹرانوربن محمد گرگش نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات جموں وکشمیرمیں پیش آنےوالی پیشرفتوں پرتشویش کے ساتھ نگرانی کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ ڈاکٹرانوربن محمد گرگش نے سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹوئٹر پراپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ جموں وکشمیرسے متعلق تنازعہ میں شامل تمام فریقوں کوتحمل سے کام لینے کا مطالبہ ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں ڈاکٹرانور بن محمد گرگش کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے میں امن،سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے بات چیت کری جائے۔

ڈاکٹرانوربن محمد گرگش کا مزید کہنا تھا کہ تصادم اورمحاذ آرائی کے بجائے مواصلات اور تعمیری مکالمے کے ذریعے اس بحران پر قابو پالیں گے۔