سعودی عرب:تاریخ میں پہلی بار میوزیکل و ثقافتی میلے ’ریاض سیزن‘ میں پہلی خواتین کی ریسلنگ

سعودی عرب: (ویب ڈیسک) دارالحکومت ریاض میں رواں ماہ 11 اکتوبر سے شروع ہونے والے میوزیکل و ثقافتی میلے ’ریاض سیزن‘ میں پہلی بار خواتین کی ریسلنگ ہوئی جسے دیکھنے بڑی تعداد میں شائقین میلے میں پہنچے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مقابلے میں 29 سالہ امریکی ریسلر لیسی ایونز اور 37 سالہ کینیڈین ریلسر نٹالیا  نیدھرت ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آئیں۔

تاثر یہ پایا جارہا تھا کہ ریسلنگ میں دونوں خواتین مختصر لباس پہن کر پنجا آزمائی کریں گی تاہم لوگ  اس وقت یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جب یہ دونوں خواتین میزبان ملک  میں مناسب لباس میں میدان میں اتریں۔ ریسلنگ کے دوران ان دونوں خواتین نے اپنے جسم کو پوری طرح ڈھانپے رکھا تھا۔

یہ مقابلہ کنگ فہد اسٹیڈیم میں گیا۔دلچسپ مقابلے میں لیسی کے مقابلے میں نٹالیا فاتح رہیں۔لیسی ایوانز امریکی فوج سے وابستہ رہ چکی ہیں اور انہوں نے ریسلنگ کے کریئر کا آغاز 2016 میں کیا۔

سعودی عرب میں حال میں  تفریح ، معاشرتی اور معاشی شعبے میں کافی اصلاحات کی گئی ہیں ۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سےاصلاحات کے بعد ریاض میں نہ صرف کنسرٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے بلکہ اب یہاں پر سنیمابھی کھولے جارہے ہیں ۔

سعودی عرب میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن دوہزار تیس کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے سیاحوں کیلئے بھی ویزا پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے اور اس سے پہلے سعودی عرب کا ویزا زیادہ تر صرف مسلم عازمین اور تاجروں کو ہی ملا کرتا تھا۔

بول نیوز پر مزید

ترکی اور روس کا شمالی شام میں مشترکہ فوجی گشت کا آغاز

Turkey - Russia

دنیا / 15 منٹ پہلے

ترکی  اور روس نے شمالی شام میں مشترکہ فوجی گشت…

تبدیلی پہلے نہیں آئی تھی بلکہ تبدیلی اب آئی ہے،شہباز شریف

Shahbaz Shareef- Azadi march- 01st November

پاکستان / 24 منٹ پہلے

شہباز شریف نے کہا ہے کہ مولانا کی دلیری اور…

کرینہ کپور نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کی ٹرافی کی رونمائی کردی

T20 World Cup trophy

کھیل / 37 منٹ پہلے

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے میلبرن میں…

بینظیر قتل کیس: پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

Pervaiz musharaf

عدالت / 1 گھنٹہ پہلے

انسداد دہشت گردی عدالت نے بینظیر قتل کیس میں سابق…