رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلاروزہ 7 مئی کو ہوگا

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے،پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل کو ہوگا، ملک بھر کی مساجد میں آج پہلی تراویح ہوگی۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کاچاند دیکھنےکیلیےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس گزشتہ روزکراچی میں منعقد ہوا۔

جس میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمٰن نے کی جس میں زونل کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوئے۔