ذوالفقار علی بھٹو بھی سلیکٹڈ تھے ، ایوب خان کو ڈیڈی کہتے تھے۔ شیخ رشید

لاہور : )انمول نیوز) شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان منتخب وزیراعظم ہیں، میں چیلنج کرتا ہوں بھٹو سلیکٹڈ وزیراعظم تھا، ذوالفقار علی بھٹو جنرل ایوب کو ڈیڈی کہتےتھے،سندھ والے تاریخ پڑھیں، بھٹو سلیکٹڈ وزیراعظم تھا کوئی بھی مجھ سے مناظرہ کرلے،میں ثابت کروں گا

شیخ رشید نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اب نواز شریف ،شہباز شریف واپس نہیں آئیں‌گے،نوازشریف واپس نہیں آئیں گے،مریم نواز ملک سے نہیں جائیں گی،مریم چلی گئیں تو پورا ٹبر ہی باہر چلا جائے گا،نواز شریف کے علاج پر پنجاب حکومت سیاست نہیں کر رہی۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری وزیراعظمم عمران خان کو سلیکٹڈ وزیراعظم کہتے ہیں اور ان پر کڑی تنقید کرتے ہیں ،ن لیگ بھی سلیکٹڈ وزیراعظم کہتی ہے،تا ہم آج لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان الیکٹڈ اور بھٹو سلیکٹڈ تھے.