بیگم نے میری شہرت نہیں ،مجھے دیکھ کر شادی کیلئے ہاں کہی:عا طف اسلم کا انکشاف

کراچی: (انمول نیوز)) گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ کے بارے میںکہا کہ میری مصروفیت کے حوالے سے وہ کبھی شکایت نہیں کرتی۔

میں نے سارہ سے اس لئے شادی کی کیونکہ اسے میرا میوزک پسند نہیں تھا اور اس نے میری شہرت نہیں بلکہ مجھے دیکھ کر شادی کیلئے ہاں کہی۔

عاطف اسلم نے کہا کہ میں نے شادی سے پہلے چند دوستوں کے علاوہ کبھی اسے کسی سے نہیں ملایا نہ کبھی یہ کہا کہ میری گرل فرینڈ ہے، میں مشہور تھا اور نہیں چاہتا تھا کہ کوئی سکینڈل بنے اورکوئی مسئلہ ہو، میری اہلیہ بہت خوبصورت انسان ہے۔