بھارت نے مہم جوئی کی توپاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔وزیراعظم آزادکشمیر

اسلا م آباد (انمول نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیرکوتقسیم کرنے کی کوشش کی،مودی کے اقدامات سے مسئلہ کشمیرختم نہیں ہوگا،وزیراعظم آزادکشمیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حقوق سلب کر رہاہے،پاکستان کی تمام اکائیاں مسئلہ کشمیر پر متفق ہیں، حکومت نے کل پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس طلب کرلیا، راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت نے ایل اوسی پرکلسٹربم کااستعمال کیا،بھارت نے مہم جوئی کی توپاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے،بھارت کےساتھ پراناحساب بھی چکانا ہے،وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت نے کشمیری قیادت کوجیلوں میں بندکررکھا ہے، کشمیری نئی نسل بھارتی قبضے کوقبول نہیں کرےگی،بھارت مختلف حربوں سے مقبوضہ کشمیرکواپناحصہ منواناچاہتاہے،بھارت مظالم کے باوجود کشمیریوں کاحق خودارادیت نہیں چھین سکتا۔