برطانوی شہزادہ ولیم شیروانی پہننے والے شاہی خاندان کے پہلے فرد بن گئے۔

برطانوی شاہی جوڑی شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن پاکستان کے دورے پر ہیں۔ گزشتہ روز شاہی جوڑے کے لیے برطانوی ہائی کمشنر تھومس ڈریو اور ان کی اہلیہ جوانا ڈریو کی جانب سے یادگار پاکستان میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

تقریب میں کیٹ نے سبز رنگ کی لانگ فراک زیب تن کی جبکہ شہزادہ ولیم نے سبز شیروانی زیب تن کی اورشیروانی پہننے والے شاہی خاندان کے پہلے فرد بن گئے۔

برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ کے مینز اسٹائل ایڈیٹر اسٹفن ڈوئگ نے اپنی خبر  میں شیروانی کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی ڈیزائنر کی بھی تعریف کی اور ساتھ ہی لکھا کہ شیروانی شہزادے ولیم پر شاندار لگ رہی تھی۔

عشائیے میں شاہی جوڑا رکشے میں سوار تقریب میں پہنچا جبکہ پاکستان کی معروف شخصیات نے بھی اس عشائیے میں شرکت کی۔

یادگار پاکستان میں منعقد تقریب میں شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن رکشے میں سوار ہوکر شکر پڑیاں پہنچے۔