برطانوی شاہی خاندان کے گھرننھے مہمان کی آمد، پرنس ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹے کی ولادت

لندن:(انمول نیوز) برطانوی شاہی خاندان کے گھرننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں شہزادے کی پیدائش ہوئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کا بیٹا برطانوی تخت کے امیدواروں میں ساتویں نمبر پر ہے۔

شہزادہ ہیری نے شہزادے کی پیدائش کی اطلاع خود میڈیا پر آ کر دی اور میگھن مرکل اور ننھےشہزادے کی خیریت سےبھی آگاہ کیا۔

بکنگھم پیلس اعلامیہ کے مطابق برطانوی شاہی خاندان میں ایک نئےفرد کا اضافہ ہوا ہے۔

ڈچز آف سسیکس میگھن مرکل کو آج صبح مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 

ہیری نے کہا کہ ننھے شہزادے کا نام کیا ہو گا اس پر ابھی غور کر رہے ہیں