امریکی سکول میں 2 طلبا کی فائرنگ سے ساتھی طالبعلم ہلاک، آٹھ زخمی

واشنگٹن: (ویب نیوز) امریکی ریاست کولوراڈو میں 2 طلبا نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ان کا ایک ساتھی طالبعلم ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے، فائرنگ کرنے والے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ ڈینور کے مقامی ہائی اسکول میں پیش آیا جس میں ایک طالبعلم جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے دونوں نوجوان اسی سکول کے طالبعلم تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔