افسوسناک خبر:قائد میاں نواز شریف کے جسم سے خون بہنا شروع، میڈیکل بورڈ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوا شریف کے حوالے سروسز اسپتال سے افسوسناک خبر سامنے آگئی ہے، نواز شریف کے جسم میں موجود پلیٹ لیٹس مزید کم ہوگئے ہیں جبکہ انکے جسم سے خون بہنا بھی شروع ہوگیا ہے۔ نواز شریف کے علاج کے لیے قائم سروسز

اسپتال کے میں قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے جسم میں پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز انکے جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 ہزار تھی جبکہ آج یہی تعداد کم ہو کر 30 ہزار رہ گئی ہے، جو کہ انتہائی خطرناک ہے، جو اسٹیرائنڈز نواز شریف کو دیئے جا رہے ہیں اسکی وجہ سے انکی شوگر بھی کنٹرول نہیں ہورہی جبکہ وہ دل اور گردوں سمیت کئی امراض کا شکار ہیں۔ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جب خون کے نمونے لیے جاتے ہیں تو انکے جسم سے بہنے والے خون کو بہت مشکل سے روکا جاتا ہے، جبکہ انکے بازوں پر جگہ جگہ نیل کے نشانات پڑ گئے ہیں، نواز شریف کو انکی طبیعت کی ناسازی کے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے، نواز شریف کے جسم میں پلیٹ لیٹس اتار چڑھاؤ کا شکارکیوں ہیں اس کی وجہ جاننے کے لیے ٹیسٹ کرنا چاہ رہے ہیں، نواز شریف کے خون کے نمونے لے کر بیرون ملک بھجوائے جائیں گے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری سی بی سی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار تک پہنچ گئی تھی اور ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے، 50 ہزار پلیٹ لیٹس ہونے کے بعد نواز شریف بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں تاہم سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ابھی ڈسچارج نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی وہ اس حالت میںن بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں۔